وہ میرا منگیتر ہی تو ہے ۔۔اس سے شادی ہونے والی ہے میری ۔۔ کیا میں پھر بھی اس سے بات نہیں کرسکتی کیا ۔۔ ۔؟؟

کہتے کہتے زارا کی آنکھوں سے آنسووں رواں ہونے لگے •میں اس سے باتیں کروگی تو ہم ایک دوسرے کو سمجھ سکیں گے ٹھیک سے ۔۔ محبت بڑھے گی ۔۔ رشتہ آگے مضبوط ہوگا ۔۔۔ پر تم مجھے منع کررہی ۔۔۔

 فاطمہ آخر اس میں کیا غلط ہے بتاو مجھے 💔 ۔۔۔؟؟فاطمہ نے ہلکی سی مسکراہٹ اور اپنائیت کے ساتھ اسے قریب کیا ۔۔۔آنسووں پونجھے ۔۔۔ اور بولی ۔۔زارا!! جانتی ہو ۔۔۔؟وہ نامحرم ہے اسلئے منع کررہی ہو ۔۔۔ 💔اور نامحرم کو دیکھنے اور بات کرنے کی اجازت اللہ کبھی نہیں دیتے ۔۔۔مجھے تکلیف ہوتی ہے جب تم اپنا رزق ضائع کررہی ہوتی ہے ۔۔۔

 زارا نے حیرانی سے اس کی طرف دیکھا ۔۔۔ رزق کا یہاں کہا ذکر ۔۔۔ ؟؟ 

زارا ۔۔۔!!رزق فقط کھانے پینے کا نام نہیں ۔۔ہماری محبتیں ۔۔ہماری خوشیاں ۔۔۔یہ سب بھی رزق ہوتا ہے ۔۔اب جب ان کو حرام رشتے میں بہا دیتے ہیں تو رزق ختم ہوجاتا ہے 💔۔۔۔پھر وہی بے سکونیاں ۔۔ پریشانیاں ۔۔اذیت ۔۔نکاح کے بعد پوری زندگی ہی تو ساتھ رہنا ہے ۔۔ہنسنا۔۔۔باتیں کرنا ہے🤗💕 ۔۔ابھی صرف اپنے اللہ کے لئے ۔۔اپنے رزق کو حلال راستے میں خرچ کرنا ہےتاکہ اس میں برکت نازل ہو 💖۔۔۔اللہ تمھارے رزق میں برکت عطا فرمائے ۔۔۔ 💕زارا نے دل سے آمین کہہ کر موبائل بند کردیا ۔۔ابھی اس نے اپنے رب کو منانا بھی تھا ۔۔💕

____________

تحریر:خذائمہ بنت محمد 

فوٹوگرافی و کور ڈیزائن: صوفیہ کاشف