“ہر چند حالات کیسے بھی ہوں بڑے کاموں کے لیئے ہمیشہ ہمت کے ساتھ بڑے خواب دیکھنے ہی پڑتے ہیں ۔۔۔اور صوفیہ بلاگ بھی بڑی ہمت کے ساتھ دیکھا گیا ایک ایسا ہی خواب تھا جو برسوں پہلے آنکھوں میں سجایا گیا لیکن تعبیر تین سال پہلے سامنے آئی.
تین سال پہلے اپنے بےشمار خانگی کاموں سے وقت نکال کر اس خواب کی تعبیر کے لیے تن تنہا محنت کرنے والی صوفیہ کو بہت بہت مبارک ہو۔ الحمدللہ اس کی محنت بار آور ثابت ہوئی ۔۔۔
جس شجر کو ہزار خدشوں کے ساتھ زمین کے سپرد کیا اسے تناور درخت بنتے دیکھنا کتنا فرحت بخش تجربہ ہو تا ہے اس کا جواب صوفیہ باسا نی دے سکتی ہیں۔۔۔۔
چند لکھا ر یوں کے ساتھ اس بلاگ کی ابتدا ہوئی اور آج گزرتے وقت کے ساتھ اُن میں ہر ماہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔۔۔۔ افسانہ، نا ول ،سفر نامہ، غزل نظم اور ہر طرح کا تخلیقی مواد اس بلاگ پہ پڑھنے والے کی ذوق کی تسکین کے لیے میسر ہے۔۔۔
مجھے پوری امید ہے اگر صوفیہ اسی طرح محنت کرتی رہیں تو آئندہ چند سالوں میں اپنے نیو آئیڈیاز کے ساتھ یہ بلاگ اردو کے بہت سے بڑے بلاگز کو پیچھے چھوڑ جائے گا ۔۔۔۔۔
صوفیہ کو اس بلاگ کی تیسری سالگرہ کے ساتھ ساتھ اپنے یو ٹیوب چینل کی بھی بہت بہت مبارکباد۔۔۔۔۔
میری دعا ہے اللہ آپ کو مزید ترقی دے اور آپ اپنی محنت سے اسی طرح کامیابیاں سمیٹی رہیں!
آمین!”
(شاذیہ خان)
_____________
“خُدا اس بلاگ کو سب لکھنے اور پڑھنے والوں کے لئے احسن اُمید، خوش گمانی اور نافع عمل کا ذریعہ بنائے۔
ابتلا اور بے چینی کے موجودہ دور میں خُدا اِس پرخلوص کوشش کو اپنی رحمت میں تول دے۔
بہت مبارک۔اللہ آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں دینے کا شرف بخشے۔آمین”۔
عمر
تیسری سالگرہ مبارک ہو صوفیہ باجی۔!
LikeLiked by 1 person
شکریہ!
LikeLiked by 1 person
جزاک الله !! اور آپ ٹھیک ہیں؟
LikeLiked by 1 person
جی الحمداللہ! امید ہے مقبوضہ کشمیر میں سب خیریت ہے!
LikeLiked by 1 person
جیسا ہے ویسا ہی ہے! جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا تب تک امن، سکون اور خوشحالی ناممکن ہے ۔۔۔
LikeLiked by 2 people
ہم نے تو سنا تھا وہاں پر انٹرنیٹ بند ہے مگر آپ کے بلاگ سے تو لگتا ہے ٹھیک ٹھاک چل بھی رہا ہے اور حالات بھی ایسے ہیں کہ لوگ تسلی سے بیٹھ کر تخلیقی کام کر سکیں۔ایسا ہی ہے کیا؟
LikeLiked by 1 person
ہاہا!! انٹرنیٹ چلا لیکن 2G اسپیڈ ہے۔۔۔ تقریباً سات ماہ بعد مارچ میں باحال کیا گیا۔۔۔لیکن کچھ بھروسہ نہیں کب بند ہوگا۔۔۔ آج بھی کہی کہی جگہ encounter کی وجہ سے انٹرنیٹ پند ہے۔۔۔ ہم بھی انسان ہے ۔۔ہمیں بھی زندہ رہنے کے لئے کاروبار چلانا ہے۔۔۔ اب پوری زندگی گھر کے اندر مقید تو نہیں رہ سکتے ۔۔۔ روزمرہ زندگی کے اخراجات کا بھی انتظام کرنا ہے کی نہیں۔۔۔ جدوجہد فقط ہر وقت دشمنوں سے ہاتھہ پائی کا نام نہیں بلکہ ایک long process ہے ۔۔۔ امید ہے آپ سمجھ گئی ہونگی۔۔۔
LikeLiked by 2 people
کوشش کرتے ہیں سمجھنے کی۔اکثر لوگ چونکہ فرسٹ ہینڈ معلومات نہیں رکھتے اس لئے ان کو ایسا ہی لگتا ہے کہ شاید وہاں دن رات گولیاں ہی چلتی رہتی ہیں۔جدوجہد اچھی چیز ہے اور زندگی جدوجہد کے بغیر گزرتی بھی نہیں!
LikeLiked by 1 person
جب جدوجہد حقوق، انصاف اور آزادی کے متعلق ہو تو جہاد کہلاتا ہے 😊
LikeLike