(تحریر:احمد نعیم/ مالیگاؤں/ مہا راشٹر انڈیا)

۔۔۔۔۔مسافر راستے میں ہے ۔۔۔۔۔
کتنا تنہا تھا میں…
جب آنکھیں وا ہوئی تھی..!!
مجھے اس کا قرب بھی حاصل تھا… پھر اچانک ہی میرے جسم کو تنہائی کا احساس ہونے لگا….!!
اور…. اس نے میرے ہی جسم سے ایک اور جسم پیدا کیا
اب میں تنہا نہیں تھا…
اب وہاں دو جسم تھے..
لیکن اچانک مجھے کیا ہوا… تھا…
یہ کیا ہوا تھا میرے لئے آج بھی معمہ بنا ہوا ہے
ہاں یاد ہے مجھے، مجھ میں اک تجسس تھا
نہ معلوم کو معلوم کرنے کا
راکھ کریدنے لگا میں ۔۔۔
خود کو دیکھنے کا اشتیاق بھی مار ڈالتا ہے ۔۔۔
اور وہی ایک غلطی… ہاں صرف اک غلطی نے مجھے میرے پہلے گھر سے نکال پھینکا کیا… سیکڑوں صدیاں گزر گئیں آج بھی میں اپنے پہلے گھر کے سفر میں ہوں..!!

____________