تندوری،گگا مال

پاکستانی اور علاقائ کھانوں خصوصا باربی کیو اور گرل کے لئے جو جگہ سب سے زیادہ ہمیں پسند ہے وہ تندوری کی گگا مال برانچ ہے۔جگہ کے حساب سے اگرچہ محدود ہے مگر ذائقے کے حساب سے پہلے نمبروں میں آتی ہیں۔سروسز بھی اچھی ہیں اور کوئی غلطی ہو جائے تو آرام سے مان بھی جاتے ہیں اور اکثر فرنچائز ہونے کی بنا پر تلافی بھی کر دیتے ہیں۔

Healthy eating(یعنی بغیر روغن اور بعیرفرائی  کھانوں کو اولیت دینا)

اور کم کیلوریز کے شوقین ہم اکثر روغنی کھانوں سے محتاط رہتے ہیں اس لئے ہمیشہ کوشش کرتے ہیں ایسی جگہوں پر جائیں جو ذیادہ سے ذیادہ گرِل اور باربی کیو کی ورائٹی رکھتا ہو۔تندوری میں یہ خوبی بھی موجود ہے۔تازہ جوس ایسے کومبو میں ہمارا ساتھ دیتا ہے۔

ویک اینڈ پر بوفے لنچ (شاید بوفے ڈنر بھی )موجود ہوتا ہے جو زیادہ رش کی وجہ سے ابھی تک ہم آزما نہ سکے۔

La carte menu

میں کابلی پلاؤ ہماری فیملی کی سدا بہار پسند رہی کہ جب بھی گئے اس کی غیر حاضری نہ رہی۔گرل میں چکن اور مٹن سیخ کباب ذائقے میں بھی کمال ہیں اور صحت بخش بھی۔ریشمی کباب بھی آزمائے اور دل کو بھی بھائے!

تندوری کے نام سے کھانے کے بعد تندوری چائے کی طلب بھی جاگ جاتی ہے مگر وہ یہاں مہیا نہیں۔چائے ٹی بیگ والی ملے گی۔

کھانوں کی قیمت فی آڈر 600 سے 1200 کے درمیان ہے۔