طاؤس فقط رنگ_______نرمین سرھیو

کتاب : طاؤس فقط رنگ
مصنفہ : نیلم احمد بشیر
ناشران : سنگِ میل پبلی کیشنز
صنف : ناول (فکشن)
ریٹنگ : 5 / 4.8

تجسس سے پُر ایک ایسی کہانی جو ہر لمحہ آگے جاننے کے لیے بےچین رکھتی ہے۔ طاؤس فقط اس کہانی کا رنگ ہے جو ہر لمحہ حیران کُن انکشافات سے پُر ہے اور جسے مکمل کیے بغیر قاری رہ نہیں سکتا۔
طاؤس فقط رنگ’ ایک ایسی کہانی جو تاریخ کے اوراق پلٹتی ہے تو کہیں انہونیوں سے بھی اعتقاد کا رشتہ جوڑتی ہے۔ یہ محض ایک کردار کی کہانی نہیں، کئی کرداروں اور حقیقتوں کے راز اس میں دفن ہیں۔ کہانی ابتدأ میں ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے اور کہیں کہیں اس خاندان کی ماں کی زندگی درحقیقت مصنفہ کی زندگی سے ملتی نظر آتی ہے۔ کہانی مراد کے گرد گھومتی ہے اور کس طرح اس کی کمزوری سب کو مشکلات اور اذیت میں مبتلا کردیتی ہے۔ اس کہانی کا دوسرا مرکزی کردار یعنی ہیروئین یوں تو شیری ہے مگر ڈی کا کردار زیادہ مضبوط لگا۔ ڈی کے کردار میں ایک جرأت عیاں تھی مگر وہ سب کچھ ہی تو کھو چکی تھی تو اس کے پاس رہا کیا تھا کھونے کو؟ اپنی پہچان اسے ہمیشہ گم نام ہی لگی۔ کہانی کے گرد پہلیوں کا جال پنہاں ہے۔ وہ گویانیا کے ظالم خود ساختہ بادشاہ جونز کی بیٹی تھی اور انہونی قوتیں اپنے اندر محسوس کرتی تھی جو چھپ کر عیاں تھیں، مگر عیاں ہو کر بھی چھپی ہی رہیں۔ کہانی میں بولڈنیس بھی نظر آتی ہے مگر اس کہانی کا اپنا ایک معیار ہے۔ متجسس ہو کر انسان تاریخ کے اوراق پلٹنے کو بےتاب ہو جاتا ہے اور حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ ایک کہانی میں اس قدر دلچسپ انداز سے تاریخ بیان ہو سکتی ہے؟
اختتام جاندار تھا مگر پھر بھی بہت سی گرہیں دل میں رہ گئیں۔ کیا ڈی بچ گئی.. کیا اس کی قوتیں اس کے کام آئیں یا وہ محض ایک جادو کا اثر تھا… ایسا جادو جو بختوں کو سیاہ کردیتا ہے۔

میری نظر میں ایک بہترین، تاریخی معلومات اور تجسس سے پُر کہانی جس میں فینٹسی کا رنگ بھی نمایاں ہے جو اپنے اندر پہلیوں کا سامان لیے ہوئے ہے۔___________

تبصرہ نگار و فوٹوگرافی :نرمین سرھیو

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.