Warner Bros World, Abudhabi

یہ ایک ایسی طلسماتی اور افسانوی دنیا ہے جس میں آپ کھلی آنکھوں سے چل پھر سکتے ہیں اس کے عجوبوں کو چھو کر دیکھ سکتے ہیں،سکوبی ڈو کے ساتھ سراغ رسانی کر سکتے ہیں اور سپر مین کے ساتھ اونچی عمارتوں سے نیویارک شہر میں چھلانگ لگا کر لوگوں کو مشکل سے نکال سکتے ہیں،ٹام اینڈ جیری کے کچن میں بیٹھ کر لنچ کر سکتے ہیں اور انکی بھاگ ڈور میں حصہ لے سکتے ہیں۔غرضیکہ ہر وہ خوابوں اور فلموں کا سین جو آپ ان اینیمیٹڈ فلموں میں دیکھ چکے ہیں اس کا کھلی آنکھوں سے مظاہرہ کر سکتے ہیں غرضیکہ وانرر بروز کے تماتر کردار آپکا دل بہلانے کے لئیے ابوظہبی کے اس تھیم پارک میں موجود ہیں

سچ تو یہ ہے کہ یہ دنیا الفاظ کی زبانی جاننے کی نہیں جب تک آپ نے کسی تیز رفتار رائڈ پر اوپر نیچے چند چھلانگیں نہ لگائیں آپ اس کے طلسم کو جان نہ سکیں گے تو اس کے لئے بہترین طریقہ یہی ہے کہ کسی روز صبح سویرے ہی وارنر بروز کے لئے نکل جائیے چونکہ آدھا گھنٹہ بھی لیٹ ہوئے تو اس کے بہت سے حصے آپ کے لئے ان دیکھے رہ جائیں گے۔اس میں ہے پورے دن کے کھانوں ،فلموں،رائڈز اور کوسٹرز کا انتظام۔لیکن کسی بھی رولر کوسٹر میں بیٹھنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ کیا آپ پہلے کسی خطرناک رولر کوسٹر میں بیٹھنے کا تجربہ کر چکے ہیں کہ نہیں ورنہ ٹام اینڈ جیری،سپر مین اور بیٹ مین کے ہالی وڈ کے جمپس آپ کے چھکے چھڑا سکتے ہیں۔ورنہ صرف ہلکی پھلکی رائڈز تک محدود رہیں( جو بحرحال آپکے پیسوں کے ساتھ زیادتی ہے کہ اتنے پیسے آپ اسی لئے بھر کر آئے ہیں تا کہ انسانی تخلیق کی انتہا دیکھ سکیں)۔اپنے پسندیدہ کرداروں سے گلے ملیں ان کے ساتھ فلم میں کام کریں،اور جس چاہے خوبصورت کہانی کا حصہ بن جائیں۔

کسی زمانے میں فردوس بریں پڑھی ہو گی آ پ نے جسمیں ایک انسانی جنت تخلیق کی گئی تھی۔وارنر بروز بھی انسانی تصور اور تخلیق کی ایک ایسی ہی کہانی ہےجو دکھاتی ہے کہ انسان کی ہمت اور خواہش سے جو چاہے ممکن ہے ۔ وارنر بروز کی دنیا میں آپ سمجھیں جیسے آپ اپنے ٹی وی کی سکرین کے اندر گھس سکتے ہیں۔ہاں یہ بتاتی چلوں کہ 250درہم میں ابوظہبی میں واقع اس خوبصورت تھیم ورلڈ کے فل ڈے کے پیکج سے آپ لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کھانے پینے ، تحفے تحائف اور مونومنٹس خریدنے کے لئے جتنی نقدی چاہیں ساتھ لیجاییں مجھے یقین ہے وہ پھر بھی کم پڑے گی۔

میں جس قدر بھی زمین آسمان کے قلابے لگا دوں آپ میری بات سے ناواقف رہیں گے۔سو وارنر بروز کیا ہے یہ جاننے کے لئے جب بھی متحدہ عرب امارات جائیں تو ابوظہبی میں اس کا ضروری چکر لگانا مت بھولیں۔

________

پیشکش و فوٹوگرافی:

صوفہ لاگ ڈاٹ بلاگ ٹیم