حیدر آباد میں نئی شاعرات کے لئے ادبی نشست_________فرزانہ خان ثاقب

اگست ٢٩، ٢٠١٩ کو بروز جمعرات رائل تاج حیدرآباد میں نئی شاعرات کے لیے ایک ادبی نشست کا انعقاد ہوا۔ ینگ ویمن رائٹرز فارم حیدرآباد چیپٹر کے توسط سے منعقد کیے جانے والے اس ادبی پروگرام کی صدارت جامعہ سندھ جام شورو کے شعبۂ اردو کی طالبہ نرمین سرھیو (صدرِ ينگ ویمن رائیٹرز فارم حیدرآباد چیپٹر) نے سنبھالی-

ٹیم ممبران میں طحہ سحر، بینش زہرہ، شافعہ انعم اور مریم انصاری شامل رہیں۔ مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیے جانے والوں میں محترمہ امر سندھو(سماجي اور ادبی ورکر اور پروفیسر شعبۂ فلاسفی جامعہ سندھ)، محترمہ ڈاکٹر عشرت عباسی(محقق اور صدرِ شعبۂ آئی-آر جامعہ سندھ)، جناب ڈاکٹر رفیق احمد خاں(شاعر، محقق اور صدرِ شعبۂ اردو جامعہ سندھ) اور جناب خرم سرھیو( ٹرینر، اسپیکر اور پاکستان ملٹری اکاؤنٹس کے سینئر آڈیٹر) شامل تھے- علاوہ ازیں اس ادبی پروگرام کو کامیاب بنانے میں مددی سپانسرز میں سیمس، بُکیو، کریم، ینگ ویمن رائیٹرز فارم کراچی چیپٹر، کاروان ڈاٹ او آر جی، کتابی وائبس، رائل کیمبرج اسکول، وائی بی اُسٹوڈیوز، ای بلنک بائے شافعہ انعم، کتاب گھر، واؤچ تھری سکسٹی فائو اور ایکسٹریم انسٹیٹیوٹ آف نالج جب کہ صحافتی سپانسرز میں صوفیہ لاگ ڈاٹ بلاگ، میراکی میگزین، شعور میڈیا گروپ، آپووا آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسیشن کا خصوصی تعاون شامل رہا-

یدرآباد میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام تھا- اس پروگرام میں نہ صرف اردو بل کہ سندھی اور انگریزی شاعرات نے شرکت کی جس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی نو عمر شاعرات کو اپنی شاعری کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ چند گلوکاروں نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے اور موسیقی آلات کے سنگ گیت گائے۔ تعریفی اسناد دے کر ان سب کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی کی گئی- ان نو عمر شاعرات اور گلوکاروں میں زیادہ تر کالج اور جامعات کی طالبات شامل تھے علاوہ ازیں چند ایسی شاعرات بھی شامل محفل تھیں جو ادب سے براہِ راست تعلق نہ ہونے کہ باوجود بھی ادب سے بلا کا ذوق رکھتی تھیں- تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے مختصر تقاریر کیں اور نسأ اسکرمپشیس بائٹس کی طرف سے اسپانسر کیا ہوا ١٢ (بارہ) پاؤنڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا۔ ریفریشمنٹ کا بھی بھرپور اہتمام تھا۔ یوں ایک بھرپور تقریب خوش اسلوبی سے اپنے اختتام کو پہنچی۔

_____________

رپورٹ:فرزانہ خان ثاقب

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.