Sugar coated love

“Sugar coated Tales”
یہ الفت اور محبت کے جہاں بھی نام لیوا ہیں
جو کہتے ہیں “یہ افسانوں کے حصے ہیں”
دراصل یہ شوگر کوٹڈ سے قصے ہیں
یہ بس اتنے ہی سچے ہیں کہ جتنا خوبصورت چاند لگتا ہے
جو کہنے کو تو دلکش استعارہ ہے
مگر اس چاند پر پہنچو تو جانو گے
کہ وہ تو بس نظارہ ہے
وہاں تو سانس بھی لینا خسارہ ہے!
—————-
کلام: ماہ وش عدیل کرمانی
فوٹو گرافی و کور ڈیزائن: صوفیہ کاشف