نشر مکرر______ایک مشاعرہ

پاکستان میں اردو ادب کے گلستان کا پیمانہ وسیع تر ہے۔ناول نگاری ہو یا شعر و شاعری سے شغف رکھنے والے باذوق افراد۔۔۔اردو ادب کی طرف رجحان روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔ ادب کے خدمت گاروں میں “ینگ وومن رائٹر فورم ” ایسا نام ہے جس سے گلشنِ ادب پھل پھول رہا ہے۔ یہ فورم بالخصوص خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا جس کے پھول اب وسیع پیمانے پر پاکستان کے بے شمار شہروں میں ادبی میدان کو سیراب کر رہے ہیں۔
اردو سے محبت اور لگن کی بات ہو تو حیدرآباد کے باذوق اور تربیت یافتہ افراد کا نام سرِ فہرست تحریر کیا جاتا ہے۔ اسی محبت کو پروان چڑھانے کے لیے حیدرآباد کی نوجوان لڑکیوں نے جو ینگ وومن رائٹر فورم حیدرآباد سے منسلک ہیں، ایک ادبی نشست “ارشاد و مکّرر ” کا اہتمام کیا ہے۔پروگرام انشاء اللہ انتیس اگست ۲۰۱۹ بروز جمعرات رائل تاج ہوٹل حیدرآباد، دوپہر دو بجے سے شام چھ بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نئے شاعرات کی قابلیت کو مزید فروغ دینا ہے۔ “اوپن مائک مشاعرہ” کے نام سے محفل سجے گی جس میں شعرأ مکمل آزادی کے ساتھ اپنا کلام پیش کرسکیں گے۔ سُر و گیت سے شغف رکھنے والے افراد کے لیے موسیقی سننے کا بھی بہترین موقع ہے۔ پروگرام کے آخر میں ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔الغرض یہ نشست ادب سے محبت کرنے والوں کے لیے ملاپ کا بہترین ذریعہ ہے جہاں ابھرتی شخصیات کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے۔
پروگرام کے انعقاد کے لیے بے شمار سپانسرز نے تعاون کیا ہے جن میں سرِ فہرست

دی سیمس،

بوکیو،

کریم،

کتابی وائبز،

کاروان ڈاٹ او آر جی،

رائل کیمبرج سکول،

ينگ وومن رائیٹرز فارم – کراچی چیپٹر،

وائے بی سٹوڈیوز،

کتاب گھر،

نساء اسکرمپشیس بائیٹس،

ای بلنک بائے شافعہ انعم،

وائوچ 365، ایکسٹریم انسٹیٹیوٹ آف نالج،

میراکی میگزین،

صوفیہ ڈاٹ بلاگ،

شعور میڈیا گروپ

آل پاکستان رائٹر ویلفئیر ایسوسی ایشن

شامل ہیں۔

____________

رپورٹ:قرسم فاطمہ