Beautiful Pakistan

جن کی زمین پر شدید تر محنت کے بعد بھی درخت سانس نہیں بھر پاتا!جن کی مٹی سے سر پھوڑ کر بھی رنگ تو دور سبزہ تک جنم نہیں لے پاتا!ان سے پوچھیں اس پھولوں سے لدی سرزمین کی قیمت کیا ہے؟جو سرحد سرحد ایک ہریالی کی تلاش میں پھرتے ہیںہوا اور سائے کی تلاش میں مہنگی مہنگی مشینوں سے دھرتی کو بھر لیتے ہیںان سے پوچھیں کہ اس ہریالی کی قیمت کیا ہو گی؟اور ان خوبصورت پھولوں کو وہ کتنے میں خریدیں گے؟جہاں گلاب کی ایک ڈال تین سے چار سو روپے میں بکتی ہو ان سے پوچھیں گھر میں بغیر محنت کے آگ آنے والے گلابوں کی قیمت کیا ہو گی؟ہمارے ابوظہبی میں سو سو لوگ مل کر ایک ایک درخت اگا پاتے ہیں،اور پاکستان میں صرف دانہ ڈالو درخت خودبخود کھڑا ہو جائے گا! مگر خود رو جھاڑیوں کی طرح آگ آتے ہیں ہماری زمین پر یہ درخت پھول اور پھل پھر بھی ہم سے اگائے نہیں جاتے۔خدا کی دی نعمت جھولیاں بھرنے پر آمادہ ہے مگر انسان کی نظر اندھی ہے۔یہ ایک عام سے شہر راولپنڈی کا ایوب نیشنل پارک ہے!درختوںاور پھولوں سے لدا!ایسے پارک شہر شہر بن سکتے ہیں۔پھولوں والے بھی پھلوں والے بھی۔متحدہ عرب امارات میں کجھور کثرت سے اگتی ہے اس لئے کہیں بھی توڑ کر کھانے کی اجازت ہے۔پاکستان میں بھی بہت سے پھل کثرت سے اگتے ہیں انکے باغ بھی اگائے جا سکتے ہیں اور کھانے کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے۔یہی ہریالی ہوا بھی دے گی،نرمی بھی،پانی بھی لائے گی اور بارش بھی! خوبصورتی بھی لائے گی اور سیاحت بھی!اور اس بہانے زرمبادلہ بھی!اس خوبصورتی میں اتنی طاقت ہے کہ ہر پریشانی کو اڑا سکتی ہے۔یہ ہریالی اور رنگ ذندگی کے ہر مسلئے کی دوا ہیں!ان پر چلیں ،ان کو دیکھیں انہیں محسوس کریں اور ان کے لئے خدا کا شکر ادا کریں جو آپ پر واجب ہے۔اور ان کی حفاظت کریں کہ یہ آپ پر فرض ہے۔یہ فطرت بھی آپ کی رعایا ہے اس کے حقوق کا تحفظ بھی آپ پر فرض ہے!تحریر و فوٹوگرافی:صوفیہ کاشف ,ایوب نیشنل پارک ،راولپنڈی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.