الہ دین

رنگ،انداذ،موسیقی، رقص اور عرب تہزیب میں خوبصورتی سے گندھی ہوئی محسور کن منظر نگاری،اور دلکش ڈائریکشن، ڈذنی ورلڈ کی الہ دین بچوں کے ساتھ ساتھ انکے والدین اور بڑوں کے لئے بھی ایک مکمل ٹریٹ ہے۔الہ دین(میناء مسعود),یاسمین(مومی اسکاٹ) اور چراغ کا جن )ول اسمتھ) اپنے کرداروں میں نگینوں کی طرح فٹ ہیں جو یقینا ڈذنی لینڈ کی روایت ہے۔

ڈذنی ورلڈ سیریز ہمیشہ اپنے اوج کمال پر ہونے کی وجہ سے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لئے بھی تفریح مہیا کرتی ہیں۔

رنگوں سے بھرپورعرب کلچر کی اسقدر خوبصورت منظر نگاری شاید خود عرب بھی نہ کر سکیں۔ڈذنی لینڈ نے دنیا میں مانند ہوتے ہوئے عرب کلچر کو شاندار گلیمرس انداز میں پیش کر کے ان پر عریبین نائٹس کا سحر طاری کر دیا ہے۔الہ دین،یاسمین، چراغ کا جن،عرب شہروں کے مناظر،غار کی منظر نگاری ،قالین کی سیر ،ایک ایک واقعہ اور منظر محسوس کر دینے والا ہے۔جینی کے مزیدار کردار اور دلچسپ مکالموں نے سیر پر سوا سیر کا کام کیا ہے۔

ڈذنی لینڈ کی تمامتر دوسری فلموں کی طرح الہ دین ایک شاہکار مووی ہے جو آپ کی عمر سے قطع نظر آپ کو بہترین تفریح مہیا کرتی ہے۔128 منٹ پر محیط یہ فلم ایک لمحے کے لئے بھی آپ کوبور ہو نے نہیں دے گی۔الہ دین کی پھرتیوں سے یاسمین کےحسن تک،چراغ کے جن ،ول سمتھ( will smith) کی مستیوں سے ابو (بندر) اور طوطے کی جنگوں تک،ہر کردار اور منظر خوبصورتی اور دلچسپی کی انتہا پر ہے۔خصوصا بڑی سکرین پر اس کی منظر نگاری مہبوت کر دیتی ہے۔صرف یہی نہیں ڈذنی کی تمام سیریز کی طرح اس میں بھی بہت سے غیر محسوس طریقے سے کچھ اسباق دئیے گئے ہیںجو بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لئے بھی دیانتداری،سچ، اور اپنے آپ پر یقین کی اہمیت کے ریمانڈر مہیا کرتے ہیں۔
فیملی کے لئے ایک مکمل بھرپور تفریح جو آپ کے وقت کی ضرور حق دار ہے۔

ریوو:

صوفیہ کاشف

کچھ اور مناظر:

Advertisements