فادرز ڈے—————-نصیر حمد ناصر

میرے بچے پوچھتے ہیں

پاپا، جب تم چھوٹے تھے

ریل کی پٹڑی پر چلنا کیسا لگتا تھا؟

تتلیوں اور پرندوں سے

باتیں کرنا اچھا لگتا تھا؟

میرے آنسو اندر کی جانب گرتے ہیں

اور مِری خاموشی ان کو

بادلوں اور پہاڑوں جیسی لگتی ہے!

کلام: نصیر احمد ناصر

فوٹوگرافی و کور ڈیزائن: صوفیہ کاشف

Advertisements