گہر ہونے تک،،ایک تبصرہ _____فارحہ ارشد

“زندگی ایک ناول کی طرح ہے۔ حیرت انگیز تبدیلیوں سے بھری ہوئی۔ تمہیں خبر نہیں ہوتی کہ صفحہ الٹنے کے بعد کیا ہونے والا ہے۔ ”

یہ سڈنی شیلڈن ہے جس کے ناول ہم سکول کی لڑکیوں کے لیے اُس وقت ” ٹیبو” کی طرح تھے مگر ہم ( ہم سے مراد میں اور میری دو روم میٹ ۔ کلاس فیلوز اور بیسٹ فرینڈز ہیں) کسی نہ کسی لائبریری سے ایشو کروا کر انگلش کی بکس میں چھپا کر پڑھا کرتے تھے۔۔۔ پہلے ناول کے چند صفحے پڑھنے تک ہم خاصے مایوس ہو چکے تھے کہ بھئی اس میں ” ٹیبو ” جیسا تو کچھ خاص نہیں ۔ مگر اس لفظ میں بڑی طاقت تھی کہ اس نے سڈنی کے کئی ناول پڑھوا دئیے کیونکہ بہرحال کچھ نہ کچھ تو ” ایسا” آ جاتا تھا جو اس وقت ہمیں ” ٹیبو” ہی لگا۔

اوپراونفرے بھی ایک ایسی ہی شخصیت تھی جس کے ” اوپیرا ونفرے شو” کا ہی نہیں اس کے میگزین، نیٹ ورک ، ریڈیو اور ہارپو فلمز کے انڈر بننے ولی ڈاکیومینٹریز اور فلموں کا لوگوں میں ایک کریز تھا۔ بڑے گھر کی لڑکیاں جب اس پہ ڈسکشن کرتیں تو ہمیں اپنا آپ ایک دم ” زومبی” سا لگنے لگتا۔ اور ہمارے لیے سٹیٹس کو کا بہت بڑا مسئلہ بن گیا ۔ ہوسٹل میں ڈش انٹینا کی سہولت تو ہو نہیں سکتی تھی مگر ہم نے اس کے شو کی چھٹیوں میں ڈھیروں ویڈیوزدیکھ لیں۔ یہ ہمارے سکول کے دن تھے جب ” بڑا ” نظر آنے کے لیے چھوٹی چھوٹی چیزیں بلا جواز کر لی جاتی ہیں۔

پاؤلو کوئیلو کے” الکیمسٹ” اور ایک نئے ناول ”

By the River Piedra I sat down and wept”

کا بہت چرچا تھا ۔ پڑھ کر دم لیا۔

صوفیہ کاشف ایک ذہین تخلیق کار ہے۔ اس کی کتاب ” گہر ہونے تک” ایسے ہی لوگوں کی زندگیوں پر مبنی ایک کتاب ہے۔ شیکسپئیر اور والٹ ڈزنی کے علاوہ اورخان پاموک اور ساغر صدیقی تک کی ناکامیوں سے کامیاب ہونے تک کی جدوجہد کے سفرکے واقعات ہیں۔

میں نے اسی کریز والی ہستیوں میں گارسیا مارکیز اور اروندھتی رائے کی کمی محسوس کی ۔

امید ہے اگلی کتاب میں یہ لوگ بھی شامل ہونگے تو یہ ان لوگوں کے لیے مزید بہترین کتاب ثابت ہوگی جنہیں ان لوگوں کو جاننے کا کریز تھا۔ خیر اب بھی اس کتاب میں صوفیہ کی اپنی تخلیقیت وہاں ضرور نظر آتی ہے جہاں کہیں واقعات کا بیان ہے۔

جیتی رہیے اور بہت لکھیے

کتاب کی مبارکباد اور دعائیں

فارحہ ارشد

____________

فوٹو بشکریہ:ثروت نجیب

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.