شکر گزاری اور تمکنت——-روح پرور گفتگو

رسل سائمن:

(Russell Wendell Simmons is an American entrepreneur, record executive, writer and film producer Wikipedia)

مجھے لگتا ہے واقعات آپ کو سکھاتے ہیں۔اور آپ چاہیں تو ان سے سیکھ سکتے ہیں۔امیر لوگوں کو امیر ترین ہونے اور رہنے کے لئے مزید محنت کرنی پڑتی ہے،کیونکہ وہ مزید سے مزید تر چاہتے ہیں۔جبکہ غریب ترین لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ ان کے پاس فلاں فلاں ضروریات زندگی اور سہولیات کی کمی ہے۔چناچہ ان کو بھی کمی کی اس اذیت کو برداشت کرنا پڑتا ہے جو امیر ترین کر رہے ہیں۔ہاں!لیکن درمیانے درجے کے لوگ اکثر زیادہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں کیونکہ وہ ان دونوں پریشانیوں سے آذاد ہوتے ہیں۔اور یہی تحقیقات سے بھی ثابت ہوتا ہے۔وہ اپنی خوشیوں کو چیزوں کے ہونے یا نہ ہونے سے نہیں جوڑتے۔اور یہی سب سے آسان اور پرسکون مقام ہے۔ہم ذندگی میں ایک آسان اور پرسکون ہی تو چاہتے ہیں۔اسی لئے جب کہا جاتا ہے کہ حواس میں رہو اور خوش رہو تو یہ صرف تب ممکن ہے جب اپنے موجودہ حال کو محسوس کیا جائے اور اس میں جیا جائے۔

_______________

Book:the wisdom of Sundays

Translator:Sofia Kashif