اداس ہوا_______علیزے

ہلکی ہلکی اداس ہوا

تیری نیںد چرائے گی

کوئل نے کوئ گیت بنایا

جب بلبل گانا گائے گی

تمھیں یاد ہماری__آئے گی!

جب اندھیری رات میں

سفر نہ کوئی ختم ہوا

دور کہیں گگن سے

تارا کوئ ٹوٹ گرا

چاند میں بیٹھی ہوئی بڑھیا

جب ہلکا سا مسکرائے گی

تمھیں یاد ہماری____آئے گی!

کبھی خود سے ہی گنگنانا

کبھی روٹھے روٹھے گزر جانا

چند قدم پھر چل کر

مسکراتے لوٹ آنا

یونہی کوئ بھولی بسری

بات ذہن میں آئے گی

تمھیں یاد ہماری__آئے گی!

میری یادوں سے گھبرا کر

بے معنی بات کوئ سوچو گے

ہر بات ختم گر مجھ پر ہوئ

بہکا ذہن پھر سے روکو گے

گر تھک کر تم نے موند لی آنکھیں

تصویر میری ابھر آئے گی!

تمھیں یاد ہماری آئے گی!

______________

از علیزے

فوٹو گرافی وکور ڈیزائن:صوفیہ کاشف

Advertisements