گہر ہونے تک———کتاب تبصرہ از عظمی طور

کتابوں کی دکان پر سیلف ہیلپ کے ریک کے سامنے سے میں ہمیشہ مسکرا کر گزر جاتی ہوں ۔ بعض اوقات یہ کتب مجھے کوفت میں بھی مبتلا کرتی ہیں. زندہ رہنے کے سو طریقے ، کامیاب ہونے کے ایک سو ایک ٹوٹکے ۔ وغیرہ وغیرہ ___

میرا ماننا ہے معقولات پہ زندگی نہیں گزرتی تجربوں سے گزرنا ہی پڑتا ہے ۔ احساس ہونا ،محسوس کر لینا الگ چیزیں ہیں ،تجربہ بہرحال ضروری ہے ۔

تجربہ کیے بغیر آپ محض مشاہدے کے بل بوتے پر کچھ اخذ نہیں کر سکتے اور اگر ایسا کرتے ہیں تو آپ نا تجربہ کار ہیں اور judgemental بھی ۔

صوفیہ کی کتاب کا ٹائٹل دیکھنے کے بعد میرے اندر جو پہلا جزبہ ابھرا وہ دعا سے جڑا تھا ۔ جزبے اگر محض دعاؤں سے ہی جڑے رہیں کہیں نہ کہیں صبر کا سبب بنتے ہیں دکھ کم ہوتا ہے ۔

ڈھیروں دعائیں دل کے بعد زبان پر آئیں اور صوفیہ تک بھی پہنچائیں ۔ اپنی تصنیف کی تیاری اور اسے منظرِ عام پر لانے کا تجربہ میرا پختہ ہے سو میں صوفیہ کے جزبے سے واقف ہوں ۔ بہت ترقی کریں آپ صوفیہ (آمین)

صوفیہ سب میں اپنی تخلیق بانٹ رہی تھیں سو مجھ تک بھی ان کے ذریعے پہنچی ۔

شام کی چائے پر ملنے والی یہ نیلی کتاب میری میز پر رات کے کھانے تک دھری رہی ۔

اِدھر اُدھر کے کئی کام نکلتے رہے اور کتاب مجھے ہولاتی رہی میں کسی سیلف ہیلپ ڈسکرپشن کے موڈ میں نہیں تھی ۔

لوک کہانیوں کو چائنیز وسپر کھیل کی مانند پیش کرنے والے اور سیلف ہیلپ کی کتابیں ترتیب دینے والوں کو میرا دور سے سلام مگر “گہر ہونے تک” ذرا مختلف نکلی ۔

یہ تجربہ گاہ کا احوال تھا اور بیان کرنے والا شاید ان تجربوں کے دوران وہاں موجود رہا ہو گا۔ مجھے صوفیہ کے اندازِ تحریر سے یہی محسوس ہوا ۔ لفاظی میرا مزاج نہیں سو ایک ہی نشست میں مکمل کر لی ۔

صوفیہ نے ہلکا نہیں ہونے دیا وزن برابر رہا ۔

میرے لیے یہ تجربہ نیا تھا ۔ گو اُس روشنی یا چراغ دکھا کر راستہ دینے والوں کو اپنے سامنے تو نہ پایا مگر ان کے اندھیرے سے روشنی تک کے سفر کو دور سے دیکھ کر چاہ سے راہ نکلنے کے معقولے پر یقین رکھ بیٹھی ۔ اور یقین کا وزن کائنات کے ہر وزن سے ذیادہ ہے ۔

ہSofia Kashif آپ کی محبت کی ممنون ہوں اور آپ کے لیے دعا گو رہوں گی ہمیشہ ،بہت آگے جائیں اور نیک نامیاں پائیں آپ کے یقین کا وزن رستے میں آنے والے ہر پتھر ہر رکاوٹ سے ذیادہ ہو (آمین)

تحریر و فوٹوگرافی:

(عظمیٰ طور)

سولہ اپریل دوہزار انیس

رات تین بج کر ستاون منٹ

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.