“در نبی پے!” ______عظمی طور

وامحمداہ وا محمدہ
یا محمداه صلى عليك ملائكة السماء
میں اور میرے ماں باپ آپ پر قربان
میرے محمد ﷺ
میرے رَبّ کے محبوب ﷺ مجھے طاقت دیں کہ میں آپﷺ کے دین کے نام پر آپﷺ کے امتی کہلانے والوں کو لڑتے ہوئے دیکھ سکوں
وامحمدا وا محمد
میرے آقا ﷺ
مجھے طاقت دیں کہ میں اس شر کا مقابلہ کر سکوں جس میں ہم میں سے ہی کسی ایک کو اکسایا گیا بھڑکایا گیا
میں تو آپﷺ کے دین کی حلیمی کے تابع ہوں مجھے قتل و غارت سے کیا لینا مگر مخالف ہوائیں مجھے جھٹلانے لگی ہیں
میرے محمد ﷺ
مجھے طاقت دیجئے کہ میں خود پر اٹھنے والی انگلیوں کو سہہ سکوں میں ان میں سے نہ ہوں جو آپ ﷺ کے نام کو ڈھال بنا کر میرے غریب دل پر میری سچائی کو الٹنے کا ظلم کرنے لگے ہیں
وامحمداہ وا محمد
میرا دل زخمی ہے مجھے پناہ میں لیجئے
میرے محمد ﷺ
مجھ پر اپنی شفاعت کے در کھول دیجئے مجھے روزِ قیامت
اُمتی پکارنے والوں کی پکار کی قسم میں جھوٹی تصویر دکھانے والوں کے عمل سے شرمندہ ہوں ____
___________

تحریر:عظمیٰ طور

فوٹوگرافی:صوفیہ کاشف

Advertisements