ماں جایا_________عظمی طود

وہ میرا ماں جایا نہیں تھا مگر اس کی رگوں میں بھی وہی خون تھا جو میری رگوں میں دوڑ رہا ہے __ میں اس کا دکھ جانتی ہوں اس کو درد بھی مجھے محسوس ہوتا رہا ہے بچپن سے ___ وہ مجھ سے سب کہنا چاہتا تھا __ تب جب سب ختم ہونے کے قریب تھا مگر ہم کب جانتے ہیں اس کے فیصلے جو رگوں میں خون دوڑانے پر قادر ہے __ وہ تھائی لینڈ کی جیل میں بغیر جرم کے بارہ سال کاٹ رہا تھا __ اور یہاں میں غیروں میں گھری جب کبھی کسی جان پہچان والے سے ملتی تو اس کی خبر مل جاتی __

وہ بہت کمزور ہو گیا ہے
وہ پہچانا نہیں جاتا
اس کے گردے فیل ہو گئے ہیں
وہ اپنی بوٹیاں نوچتا رہتا ہے
یااللہ ______
فریادیں بڑھ جاتیں دعائیں رخ بدل لیتیں ___ پھر اچانک بارہ سال بعد وہ آ گیا ___
بھائی بھائی آپ آ گئے ___ خوشی چہروں ںسے پھوٹتی تھی __ کئی ملاقتیں ہوئیں __ پرانی باتیں ___ پرانے قصے ___ محبتیں ___ یادیں ___ آنسو __ ہم نے سب بانٹا ___ بس گلے شکووں کو دل کی قبروں میں دفن رہنے دیا ___
بھائی بھائی آپ وہاں کیسے رہے ___ سارے وجود پہ لگے زخم کھلنے لگے __ درد چیخنے لگا ___ تنہائی اپنے رونے رونے لگی __ہم نے پھالے بنائے ___ محبت کے پھالے ___ ٹکور ہونے لگی ___ درد بھاگ گیا ___ سب مسکرانے لگے ___
بھائی نے شادی کر لی ___ ایک پیاری سی بیٹی کا جنم ہوا __ اور بھائی مر گیا __
کیسے؟؟؟ ___ کب؟؟؟ ___ کیوں؟؟؟___
تم جنازے میں شامل نہیں ہو سکتی ___ منع کیا گیا ہے ___ کس نے __ کیوں ___ کس لیے ___ کسی بہت اپنے نے ___ اچھا ___
بھائی کو دفنا دیا وہاں جہاں پہلے ایک قبر کے کتبے پر کنندہ نام مجھے آوازیں دیتا ہے __ مگر میں عورت ہوں تو جا نہیں سکتی ___ محرم کے ساتھ بھی نہیں __
بھائی چلا گیا __ نجانے اس کا ننھا سا گلابی پھول اب کہاں ہو گا ___ اب تو دس برس کا ہوگیا ہو گا ___ وہ نہیں جا سکے گا اس قبر پر جس کے کتبے پر کنندہ نام اسے آوازیں دیتا ہو گا کیوں وہ لڑکی ہے تو نہیں جا سکتی ___ محرم کے ساتھ بھی نہیں ___
_________________تحریر:

(عظمیٰ طور)کور ڈیزائن:آمنہ فاطمہ عثماں

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.