خوش آمدید 2019__________صوفیہ کاشف

ہر سال نئے سال کا حساب کتاب کرتے کوئ کسی نوزائیدہ بچے سے نہیں پوچھتا کہ اس سال میں کیا اہم ہوا؟ اور پھر وہ بچہ یہ بتا نہیں پاتا کہ اس ایک سال میں اس کی زندگی نے جنم لیا۔نہ ہونے سے ہو جانے تک کا سفر زمین و آسماں سے بھی بڑا فرق ہے۔ذندگی کا نہ ہونا اور پھر ذندگی کا جنم یہ ایک سو فی صد حاصل ہے،کامیابی اور فتح ہے!

یہ جنم اس سال باقاعدہ طور پر صوفیہ لاگ ڈاٹ بلاگ نے لیا۔دنیا بھر کے ڈیجیٹل میڈیاذ کے بیچ ایک نیا جنم۔مجھ اکیلی کی ذات سے شروع ہونے والا یہ سفر سال کے اختتام تک کارواں بن چکا تھا۔اک چھوٹا سا،بہت ہنر مند تخلیق کاروں کا اک کارواں جن میں کچھ نیا کرنے کا جنون تھا،جن کو کچھ زنجیریں توڑ دینے کی لگن تھی۔پھر میں نے یہ کبھی نہیں دیکھا کہ اس نوزائیدہ بچے کا قد کتنا چھوٹا ہے،وذن کتنا ہلکا ہے یا دنیا کے وسیع ڈیجیٹل نقشے پر اس کا وجود کتنا ننھا ہے۔میں نے اور میرے دوستوں نے ہمیشہ اسکے وجود کی خواہش کی ہے،اس کے بڑھتے قد کا جشن منایا ہے قطع نظر اس بات کے کہ ہمارے اردگرد کتنے اونچے لمبے چوڑے نام سر اٹھائے چلتے پھرتے ہیں۔اس پلیٹ فارم کا ہر پہلا قدم،اس کا ہر اک لائک،ہر ایک ویو اور رابطے کا ہر ایک میسج ہماری کامیابی ہے۔ہمیں اس پر فخر ہے !

اس ایک سال میں ہم نے پائے ثروت نجیب جیسے پختہ قلم اور باشعور باہنر دماغ اور ہاتھ جنہوں نے نہ صرف ہمارے لئے سب سے پہلے لکھا،ہم پر اعتماد کیا بلکہ گرافک ڈیزائننگ کے ساتھ بہت سی الجھی شبیہات کو صورت دی جن میں ممی کی ڈائری سر فہرست ہے جس میں ممی کے گرافکس کا بڑا بنیادی حصہ ثروت نجیب کے کریڈٹ پر ہے ۔اسلام آباد ینگ رائٹرز فورم جنہوں نے بشری ملک،رابعہ بصری اور فرحین خالد کی قیادت میں اس سائٹ کے لئے بے تحاشا تعاون کیا نہ صرف اپنی تحریروں کے ساتھ بلکہ گرافکس،فوٹو گرافی اور رپورٹس کے ساتھ بھی۔گل ارباب،ابصار فاطمہ،سلمی ظفر،جنہوں نے ہمارے لئے لمبے باقاعدہ سلسلے تحریر کئے ،ممی جو ہماری شناخت بنیں اور بریرہ جنہوں نے منی کی ڈائری پیش کی۔عظمی طور اور حمیرا فضا کا اعتماد،ہاشم خان کی فیاضی سمیت،علیزے کی ایڈیٹنگ اور بے تحاشا نام جن کا فردا فردا ذکر مشکل ہے ہمارے ہمسفر ہوئے اور ہمارے لئے تقویت کا باعث اور کامیابی کے سفر میں ہمارے ہمسفر ہوئے۔اس نئے سال میں ہم ان سب کے اعتماد اور بھروسے کے مقروض اور مشکور ہیں۔

صوفیہ لاگ ڈاٹ بلاگ اس سال میں اپنے جنم پر اور اسکے روز بروز بڑھتے قد پر بے تحاشا مسرور ہے اور یہی خواہش اپنے ہر لکھاری اور ہر قاری کے لئے بہت محبت سے رکھتا ہے کہ ہر آنے والا نیا لمحہ اور نیا دن،مہینہ اور سال آپ کے وجود کے لئے تقویت اور راحت کا باعث ہو،آپ کا آنے والا ہر لمحہ آپکی تخلیق کی عمر میں اضافہ کرے۔خدا اس نئے سال ہم سب کے ارادوں،جذبوں اور کامیابی میں،ہمت،طاقت اور استطاعت میں،خوشی،محبت اور سکھ میں ہر دن کے ساتھ اضافہ کرے !آمین!

محبت کے ساتھ!

صوفیہ کاشف

ایڈیٹر

صوفیہ لاگ ڈاٹ بلاگ

Advertisements

2 Comments

  1. صوفیہ کاشف جس طرح آپ نے ہمت سے کام کیا ـ محبت خلوص اور حوصلے کا دامن تھامے ہوئے اکیلے دن رات محنت کی ـ وہ بذاتِ خود قابل تحسین ہے ـ انشااللہ یہ سال پہلے کی نسبت ذیادہ بہترین اور کامیاب رہے گا ـ صوفیہ لاگ سے میری وابستگی محبت میں ڈھل چکی ہے ـ ـ ممی کی ڈائری پہ بنائی یوئی ممی جیتا جاگتا کردار نظر آنے لگی یے ـمگر سچ تو یہ ہے کہ ممی کی بےساختہ دل میً گھر کر دینے والی تحریروں نے صوفیہ لاگ کو نئی پہچان دی ـ محبت دعا اور گلدستہِ عقیدت صوفیہ لاگ کے لیے ـ
    نیاـسال مبارک صوفیہ لاگ ـــــــــ
    بااحترام

    Liked by 2 people

Comments are closed.