تبدیلی کے پہلے سو دن ۔۔۔ اور ۔۔۔ تبدیلی کے دو رخ ۔۔۔
پچاس لفظوں کی کہانی ” تبدیلی “
” پہلے ہمارے دیس میں ایک نظام تعلیم رائج تھا ۔ غیر ملکی دورے ، پرتعیش طرزِ زندگی ، پروٹوکول ، ‘ کشکول ‘ کا کوئی تصور نہ تھا ۔
حکمران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے تھے ۔
کوئی نہ جانتا تھا ‘ سیاسی وعدے ‘ کیا ہوتے ہیں ۔”
” پھر ؟ ”
” پھر ، ہمارے دیس کے باسیوں نے ” تبدیلی ” کا راستہ چن لیا ۔”
۔۔۔
پچاس لفظوں کی کہانی ” تبدیلی “
” انقلاب لائیں گے ۔”
” مہنگائی کا خاتمہ ؛
بنیادی سہولیات مفت فراہم کریں گے ۔”
” سادگی اختیار کریں گے ۔”
” بیرونی امداد نہیں لیں گے ۔”
” مہنگائی ، امداد کا کشکول ، سٹیٹس-کو ۔۔۔ یہ کیسی “تبدیلی” ہے ؟”
” کامیابی کے لیے اپروچ میں “تبدیلی” ناگزیر ہے ۔”
” جو “تبدیلی” کے کلیے سے واقف نہیں ہوتا ، وہ “لیڈر” نہیں ہوتا ۔”
__________
عروج احمد
کور ڈیزائن: صوفیہ کاشف
۔۔۔