دوسری شادی___________محمد انس حنیف

💍

سو لفظی کہانی:

“دوسری شادی کرنا کونسا غلط ہے اسلام اسکی پوری ہوری اجازت دیتا ہے بلکہ اسلام تو چار کی اجازت دیتا ہے” اُس نے غصے سے بہو کو کہا
“امی لیکن میری طرف سے کیا کمی ہے..ساری زندگی نوکر بن کے گزاری ہے بال بچے بھی ہیں”بہو کا لہجہ قدرے غمگین تھا
“ارے چل ..مرد ہمیشہ دوسری شادی پہلی عورت کی وجہ سے کرتا ہے..پہلی عورت اچھی بیوی بن نہیں پاتی اور بیچارہ مرد نہ چاہتے ہوئے بھی دوسری بیاہ لاتا ہے”اتنا کہتے ہی ساتھ میں فون کی گھنٹی بجی دوسری طرف اُسکی بیٹی رو رو کر بتا رہی تھی کے اُسکے داماد نے دوسری شادی رچا لی ہے..

_________________

تحریر:محمد انس حنیف

فوٹوگرافی:صوفیہ کاشف

Advertisements