فتووش۔۔۔لبنانی سلاد

پاکستان میں چاول اور بریانی کے ساتھ کچومر سلاد اور سنیک کے طور پر فروٹ چاٹ کو بہت شوق سے تناول کیا جاتا ہے۔مڈل ایسٹ میں ہم نے ایک اور سلاد فتوش ایسا دیکھا کہ جسکے ذایقے کا خصوصاً اگر وہ متحدہ عرب امارات کے روٹانا ہوٹل کا ہو تو اسکا کوئی جواب ہی نہیں۔کوی دو تین سال پہلے اسکو ہم نے گھر پر بنانا شروع کیا اور پھر ایسا وہ ہمارے گھر اور زندگی کا حصہ بنا کہ پھر چھوڑا نہ گیا۔کھانے اور بریانی کے ساتھ یہ کچومر سلاد سے بڑھ کر لذیذ ہے اور سنیک کے طور پر کھانے کے لیے فروٹ چاٹ سے بڑھ کر غذائیت دار ۔اگرچہ اسکی ترکیب میں کچھ چھوٹے موٹے تڑکے ہم نے اپنی دیسی چیزوں کے بھی لگائے اور اسے اس منفرد ذائقے میں ڈھالا کہ یہ ہمارے روزانہ کے کھانے کا ایک باقاعدہ جُز بن کر رہ گیا۔وزن کم کرنے کے لیے بھی اسکو آپ ایک مکمل خوراک کے طور پر لے سکتے ہیں۔ڈبہ بھر کر فریج میں رکھیں اور کھانے کے اوقات میں روٹی سالن چھوڑیں ایک پلیٹ فتوش کی تناول کیجیے۔پیٹ بھی بھرے گا،وزن بھی گرے گا اور طبیعت کا بوجھل پن اور بدزائقہ ڈایٹ کا عذاب بھی نہ سہنا پڑے گا۔فتوش لبنان، شام،عراق سمیت بیشتر عرب دنیا میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے جسمیں عربی روٹی کے تلے ٹکرے کروٹنز کی صورت ایک بنیادی جزو کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔
Fattoush
تو دوست احباب کی پر زور فرمائش پر آپ سب کے لیے عرب دنیا کا مشہور و معروف سلاد فتوش کچھ خالصتا میری ترامیم کے ساتھ۔
درکارد پھل اور سبزیاں۔
کھیرے__________ تین سے چار
سلاد کے پتے_____۔۔(آئس برگ ہو تو لذیذ تر ورنہ کوئی بھی چلے گا) سات آٹھ بڑے سائز کے
ٹماٹر ________دو سے تین بڑے سائز کے یا چار درمیانہ سائز کے
سیب۔________ایک۔چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا
انار_________۔ایک سرخ
اسٹرابیری (اگر مہیا ہوں تو بہترین ورنہ اسکے بغیر بھی چلے گا)_____چھ سات
اخروٹ______ چھ سات
کشمش_______ آدھا کپ
پسا ہوا پودینہ_______ دو چمچ
سرکہ سفید یا ایپل سڈر _______آدھا کپ
ایکسٹرا ورجن آلیو آیل (زیتون کا تیل)______ دو سے تین چاے کے چمچ
چاٹ مصالحہ_____ 1 +1/2چاے کے چمچ
کروٹنز _____ایک پیالی یہ عموما میدے کی پکی روٹی/خبض کے ٹکڑوں کو فرائ کر کے بناے جاتے ہیں۔مہیا نہ ہونے کی صورت میں آپ سموسہ پٹی کو فرائ کر کے یا پاپڑ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
psx_20180610_171958619258159.jpg
Croutons
ان تمام پھل اور سبزیوں کو ماسوائے سیب کے زرا بڑے سائز میں کاٹ لیجیے اور سب کو ایک باؤل میں ڈالکر مکس کر لیں۔اس پر چاٹ مصالحہ،سرکہ ٬آلیو آئل،پودینہ چھڑک کر اچھی طرح ملا لیں اور سب سے آخر میں کروٹنز ڈالکر پیش کریں۔مزیدار فتوش تیار ہے۔
____________
صوفیہ کاشف
Advertisements

4 Comments

Comments are closed.