متفرق شاعری__________از نور العلمہ الحسن

اپنی دعاؤں کی قبولیت میں دیرکاجب خیال آتاہے،
مجھکو عبادت میں اپنا طرزِتغافل یاد آتاہے…

___________

‏لوگوں کو سمجھنے کی کوشش نہ کرو زیادہ،
عیبوں سے اُنکے حجاب اٹھتا پھر،برا نظرآتاہے

_____________

‏شناسائی چاہتے ہو تو خود کو پرکھو،
اوروں کو پرکھنا مجھے بےمعنی سا نظر آتا ہے

____________

‏رنج و الم کی بھٹی میں جو پک کر نکلے،
وہ شخص اینٹ سےبھی مضبوط نظرآتاہے

_____________

‏نیکی کر دریا میں ڈال،ہےنیکی تو یہی
پھرکیوں بھلائی کرتے،ہمیں اپناخیال آتاہے؟

_____________

‏ہےسانس جبتک باقی،نہیں ڈور کٹی تب تک،
اس محفلِ دنیا میں فقط ابہام نظر آتا ہے…

___________

شاعرہ:نورالعلمہ حسن

فوٹوگرافی: صوفیہ کاشف

Advertisements