سرد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔از بنت الھدی

وہ مجھ سے اک مدت بعد
کچھ یوں گویا ہوا
تمہاری قربت نے
مجھے جذبات سے
عاری کر ڈالا
اور میں سوچنے لگی
کیا سچ میں
میں اتنی سرد ہوں
کہ کوئی بھی جذبہ
مجھ تک پہنچنے سے پہلے
برف سا ہو جاتا ہے

Advertisements